بیروٹ میں خاتون کی نمازجنازہ کی دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ ، نوجوان جاں بحق،2افراد شدید زخمی

سرکل بکوٹ کے گاؤں بیروٹ میں خاتون کی نمازجنازہ کی دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق،2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔تھانہ بکوٹ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز بیروٹ گاؤں میں عالیہ بی بی کی نمازہ جنازہ ادا کی جارہی تھی۔اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں یاسر ولد اورنگزیب موقع پر جاں بحق جنازہ میں شریک دو افراد کبیر ولد کرم خان اورحاجی فراز شدید زخمی ہوگئے ۔وقوعہ کی اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ بکوٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورمقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہے ۔جاں بحق اورزخمی افراد کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ بکوٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔