5روز قبل لاپتہ ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر اورسکول ٹیچر کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ۔پولیس

5روز قبل لاپتہ ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر اورسکول ٹیچر کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس نے دونوں کی نعشیں کمرے سے نکال کرپوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 5روز قبل تھانہ نواں شہر میں بی ایچ یو نواں شہر میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکر نبیلہ بی بی کے لواحقین نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکرکے اغواء میں مدد کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا۔پولیس کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکر نبیلہ بی بی اورسکول ٹیچر نیازخان کمرے میں گیس کا ہیٹر جل کر سوگئے۔سکول ٹیچر اورلیڈی ہیلتھ ورکر گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔بدھ کی صبح پڑوسیوں کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ نواں شہر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورکمرے کا دروازہ توڑ کر دونوں کی نعشیں کمرے سے نکال لیں۔پولیس نے جاں بحق ہونے واے دونوں افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیں ۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی ہیں۔