ایبٹ آباد،برقعہ پوش کی فائرنگ،ڈگری کا لج کا طالب علم قتل

ایبٹ آباد میں لنک روڈ پر برقعہ بوش نوجوان نے فائرنگ کرکے ڈگری کالج کے طالب علم کو قتل کردیا۔طالب علم کا ساتھی دوست کوگولیاں لگتے دیکھ کر بے ہوش ہوگیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔طالب علم کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی۔بے ہوش نوجوان کے ہوش میں آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کی رات داسو کارہائشی ڈگری کالج میں زیرتعلیم فرسٹ ائیر کا طالب علم سمیع اللہ ولد عبدالوکیل اپنے دوست کے ہمراہ لنک روڈ پر واقع البدر ہوٹل میں موجود تھا۔اس دوران نامعلوم برقعہ پوش نے سمیع اللہ پر فائرنگ کردی۔اورکلہاڑی کا وار بھی کیا ۔نوجوان کو 4گولیاں سرمیں لگیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔دوست کو گولیاں لگتے دیکھ کر ساتھی بے ہوش ہوگیا۔نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔وقوعہ کی اطلاع پر کینٹ پولیس موقع پرپہنچ آئی اورجاں بحق وبے ہوش طلباء کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا