مانسہرہ،مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری ،ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق،5شدید زخمی

ضلع مانسہرہ کے علاقہ بھوگڑمنگ کے گاؤں بسول سے بذریعہ راٹھی شنکیاری جانے والی مسافر جیپ موڑکاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ،5شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اورمقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز مسافر جیپ نمبرکیو اے ای بسول سے بذریعہ راٹھی شن کیاری جاررہی تھی ۔مسافر جیپ راٹھی کے مقام موڑ کاٹتے ہوئے اوورلوڈنگ کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے محمد یوسف ولد حاکم دین، قاری غلام ربانی ولد مولوی عبداللہ، میاں خان ولدا سلام دین ، اشفاق ولدمحمد یوسف، چن زیب ولد یعقوب، مسماۃ گل ناز بی بی زوجہ سیدو خان ، کنزہ دخترسید ولی اور بدری جان زوجہ غلام او درے بی بی جاں بحق جبکہ ڈرائیور یاسین ولد اسماعیل، ریشم جان دختر میاں خان،دلپزیر وزیر ولد غلام رسول صوبیہ زوجہ ساجدشدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی قریبی آبادی کے مکین فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور مقامی پولیس کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔