حویلیاں پولیس نے ایبٹ آبادمیں5افراد کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ۔ڈی ایس پی

حویلیاں پولیس نے ایبٹ آبادمیں5افراد کے قتل میں ملوث 2ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔دونوں ٹارگٹ کلرز کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان مختلف ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھے۔ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ خورشید نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل حویلیاں کے علاقہ کھوکھر میرا میں ایک ہی خاندان کے 5افرادلیڈی جنرل کونسلر مسلم بی بی ،میاں بیوی رمضان اوریاسمین ،ندیم اوربلال کو قتل کرنے کے بعد ان کی نعشیں قریبی علاقہ میں دفنا دی گئیں۔ملزمان نے 3جون 2014ء کو یونین کونسل سلہڈ کی لیڈی کونسلر مسلم بی بی زوجہ صابر سلطان کو قتل کیا۔لیڈی کونسلر کے قتل کو چھپانے کیلئے ملزمان نے 10جنوری کو2017ء کوکھوکھر میران میں میاں بیوی محمد رمضان اوریاسمین کو قتل کیا ۔ملزمان نے اسی روزدونوجوانوں ندیم اوربلال کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیا ۔ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ خورشید کی سربراہی میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔پولیس نے دو ٹارگٹ کلرزامجداورخاور کو گراچی سے گرفتار کرلیا۔جمعہ کے روزپولیس نے ملزمان کی جانب سے اغواء کے بعد قتل کئے گئے دو افراد ندیم اوربلال کی نعشیں بھی ملزمان کی نشاندہی کے بعد قریبی علاقہ سے برآمد کی ہیں۔نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے آرایچ سی حویلیاں منتقل کردی گئیں ہیں۔تھانہ حویلیاں میں دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف قتل،دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ملزمان کو (آج)ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔