منڈیاں،چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

کالج روڈ منڈیاں میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے 16سالہ نوجوان کو قتل کردیا ہے۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ میرپور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اورنعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی ۔پوسٹ مارٹم کے بعد نوجوان کی نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی۔مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سوموار کی شام منڈیاں میں کالج روڈ پربٹنگی کے رہائشی خالد ولد وزیر نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنے چچازادبھائی حبیب ولد اخترزما ن کو قتل کیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔