نجی تعلیمی اداروں کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے،تعمیر وطن کا تعلیمی معیار قابل فخر ہے۔ڈپٹی سپیکر کا تعمیر وطن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کیلئے معیاری تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔قوم کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔نجی تعلیمی اداروں کا معیاری تعلیم کی فروغ میں اہم کردار ہے۔سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم غریب بچوں …مزید پڑھیں

حویلیاں طیارہ حادثہ،نعشیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل،5نعشوں کی شناخت ہوگئی

حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کی میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹر پمزہسپتال اسلام آباد روانہ کردی گئیں ہیں۔ حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 48افراد کی میتیں ایمبولینسز کے ذریعے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کی گئیں۔جمعرات کے روز تمام افراد کی …مزید پڑھیں

چترال سے اسلام آباد جانے والا طیارہ بانڈی عطائی خان میں گر کر تباہ۔عملہ اورغیرملکیوں سے 47افراد سوار تھے

چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے گاؤں بانڈی عطائی خان کے پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔طیارے میں عملہ سمیت 47افراد سوار تھے۔ڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر کی جانب سے فراہم کی گئیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کا اے ٹی آرطیارہ پی کے661بدھ …مزید پڑھیں

مکول پائیں واقعہ ظلم و بربریت کی انتہاء ہے ٗ اسد قیصر

مکول پائیں میں ہونیوالا انسانیت سوز واقعہ ظلم اور بربریت کی انتہاء ہے ۔ ایسے واقعات کے سدباب کیلئے معاشرے کو اس کا تدارک کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخواہ ہاؤس میں ملزمان کا کھوج لگانے والے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی …مزید پڑھیں

خانپور روڈ پر دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران حساس ادارہ کا حوالدار سرفراز شہید‘نماز جنازہ بلوچ سنٹر میں ادا کی گئی

خان پور روڈ پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے حساس ادارہ کے حوالدار سرفراز کی نماز جنازہ بلوچ سنٹر ایبٹ آباد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران اورکثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہید سرفراز کا جسد خاکی آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا …مزید پڑھیں